power current

کیگام پلوامہ میں بجلی حادثہ، کرنٹ لگنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق

سرینگر// یو این ایس / پلوامہ ضلع کے کیگام علاقے میں ہفتہ کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کیگام میں شوکت احمد راتھر اپنے گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئے۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت شوکت احمد راتھر ولد بشیر احمد راتھر، ساکن کیگام پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔