سری نگر//چیف سیکرٹرء اِتل ڈولو نے ڈِپٹی سیکرٹری راکیش شرما کی والدہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کااِظہار کیا ہے جن کااِنتقال ہو گیا۔ اُنہوںنے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں راکیش شرما اور سوگوار کنبے کے دیگر اَفراد کے ساتھ اس ناقابلِ تلافی نقصان پر دِلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔اَتل ڈولو نے کہا کہ ماں کا اِنتقال ایک اِنتہائی تکلیف دہ ذاتی صدمہ ہوتا ہے، جو اَولاد اور کنبے کے اَفراد کی زندگی میں ایسا خلا چھوڑ جاتا ہے جسے کبھی پُرنہیں کیا جا سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں الفاظ شاید ہی تسلی دے سکتے ہیں ،تاہم دُکھ کی اس گھڑی میں ساتھیوں اور خیر خواہوں کی دُعائیں اور ہمدردیاں سوگوار کنبے کے ساتھ ہیں۔چیف سیکرٹری نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون اور راکیش شرما اور ان کے اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر و تحمل کے لئے دُعا کی۔
جنرل دھیرج سیٹھ نے ایشین گیمز 2026میں تمغے جیتنے والے فوجی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا
سوتیلی بیٹی کی موت، جرمن وزیر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
روس نے 2016ء کے بریگزٹ ووٹ میں مداخلت کی تھی: اینڈی
روس و یوکرین میں توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق :ٹرمپ
پوپ لیو کا پھیپھڑے میں رسولی کا انکشاف، جلد سرجری کا فیصلہ
بھارت نے قانون کی حکمرانی پر اقوام متحدہ میں پاکستان پر تنقید کی
میرا نوبیل انعام بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کو وقف
’’باپ دیکھ لے گا‘‘ تیز رفتار منی کوپر کی ٹکر سے 3 نوجوان ہلاک؛ ڈرائیور گرفتار
احتجاج کو فوڈ ڈیلیوری ایپ آرڈر سمجھتے ہیں راہول : شائنا
سی جے پی نے دہلی پولیس کو جنتر منتر احتجاج کی اجازت دینے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے










