سرینگر//وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، کواپریٹوز اینڈ الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار نے عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنی گرم جوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ اپنے پیغام میں وزیر نے کہا کہ یہ مبارک موقع حضرت محمد ﷺ کی مثالی زندگی اور لازوال تعلیمات پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو انسانیت کو امن ، ہمدردی ، بھائی چارے ، رواداری ، انصاف ، عاجزی اور انسانیت کی خدمت کی طرف متوجہ کرتی رہتی ہیں ۔ مسٹر جاوید ڈار نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات انسانی وقار کے احترام ، کمزوروںکی دیکھ بھال ، معافی اور پرامن بقائے باہمی پر زور دیتی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان اقدار کو اپنی روز مرہ زندگی میں اپنائیں اور معاشرے میں سماجی ہم آہنگی ، باہمی احترام اور فرقہ وارانہ دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اجتماعی طور پر کام کریں ۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ مبارک موقع جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے امن ، خوشحالی ، خوشی اور بہبود کا پیغام لائے گا اور یونین ٹیریٹری بھر میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید تقویت دے گا ۔
جنرل دھیرج سیٹھ نے ایشین گیمز 2026میں تمغے جیتنے والے فوجی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا
سوتیلی بیٹی کی موت، جرمن وزیر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
روس نے 2016ء کے بریگزٹ ووٹ میں مداخلت کی تھی: اینڈی
روس و یوکرین میں توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق :ٹرمپ
پوپ لیو کا پھیپھڑے میں رسولی کا انکشاف، جلد سرجری کا فیصلہ
بھارت نے قانون کی حکمرانی پر اقوام متحدہ میں پاکستان پر تنقید کی
میرا نوبیل انعام بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کو وقف
’’باپ دیکھ لے گا‘‘ تیز رفتار منی کوپر کی ٹکر سے 3 نوجوان ہلاک؛ ڈرائیور گرفتار
احتجاج کو فوڈ ڈیلیوری ایپ آرڈر سمجھتے ہیں راہول : شائنا
سی جے پی نے دہلی پولیس کو جنتر منتر احتجاج کی اجازت دینے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے










