ستیش شرما نے عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی

سرینگر//وزیر برائے خوراک ، امور صارفین ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگز مسٹر ستیش شرما نے جموں و کشمیر کے عوام کو عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں وزیر نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ ایک مقدس موقع ہے جو انسانیت کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لازوال پیغام اور اعلیٰ تعلیمات کی یاد دلاتا ہے جو رحم ، امن ، انصاف ، مہربانی ، بھائی چارے اور انسانیت کی بے لوث خدمت پر مبنی ہیں ۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ مبارک موقع جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے امن ، خوشحالی ، خوشی اور بہبود کا پیغام لائے گا اور یونین ٹیریٹری بھر میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید تقویت دے گا ۔