وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ سکولی تعلیم کو کشتواڑ کی سکول طالبہ کے واقعے کی تحقیقات

ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دِی

سری نگر// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ کشتواڑ میں ایک کمسن سکول کی طالبہ کے ساتھ ہوئے گھنائو نے واقعے کی تحقیقات کو فوری طور پر مکمل کی جائیں تاکہ اِس معاملے میں سخت اور مثالی کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ تحقیقات ایک ماہ کے اندر مکمل کریں اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائیں۔وزیراعلیٰ نے مکمل اور وقتی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سختی سے نمٹا جانا چاہیے اور تحقیقاتی نتائج کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جانی چاہیے۔