حکومت نے جموں وکشمیر میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے لیگل میٹرولوجی جی اے ٹی سی رولز کا نوٹیفکیشن جاری کیا

حکومت نے جموں وکشمیر میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے لیگل میٹرولوجی جی اے ٹی سی رولز کا نوٹیفکیشن جاری کیا

سری نگر//حکومت جموں و کشمیر نے لیگل میٹرولوجی میں ایک اور اہم اصلاحی قدم اُٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر لیگل میٹرولوجی گورنمنٹ کے اپرووڈٹیسٹ سینٹر (جی اے ٹی سی) رولز 2026کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ان قوانین کا مقصد جموں و کشمیر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔حکومت جموں و کشمیر نے ایک تاریخی اِصلاحات متعارف کی ہیںجس کے تحت جموں و کشمیر لیگل میٹرولوجی (گورنمنٹ اپرووڈ ٹیسٹ سینٹر) رولز 2026 کے اعلان کے ساتھ کوگورنمنٹ اپروڈ ٹیسٹ سینٹرز (جی اے ٹی سی) قائم کئے جائیں گے۔یہ سینٹر ز نجی اِدارے ہوں گے جنہیں محکمے سے 12مخصوص قسم کے وزن اور پیمائش کی تصدیق کرنے کا اِختیار حاصل ہوگا ۔ محکمہ کی طرف سے وزن اور پیمائش کے 12 مخصوص زُمروں کی تصدیق کرنے کا اِختیار دیا جائے گا۔ ان مذکورہ قواعد کے تحت ہر قسم کے وزن اور پیمائش کی تصدیق کے لئے فیس بھی مقرر کی گئی ہے۔ان قواعد میں جی اے ٹی سیز کے قیام کا طریقۂ کار اورجی اے ٹی سی قائم کرنے کے لئے اہلیت کی شرائط بھی شامل ہیں۔ جی اے ٹی سیز اور یو ٹی حکومت کے درمیان آمدنی کی تقسیم 80:20 کی بنیاد پر ہوگی۔ ان جی اے ٹی سیز کا مقصد محکمہ کی رسائی کو وسعت دینا ہے تاکہ وزن اور پیمائش کے ایسے شعبوں کا احاطہ کیا جا سکے جو ابھی تک محکمہ کی رسائی سے باہر ہیںنیز تاجروں کو مخصوص وزن اور پیمائش کی تصدیق کے لئے نجی لیبارٹریوں کا متبادل بھی فراہم کیا جا سکے۔یہ اِصلاحات حال ہی میں شروع کئے گئے اقدامات پر استوار ہیں جن میں جن وشواس (ترمیمی دفعات) ایکٹ 2026، لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز 2011 میں ترامیم کے ذریعے مخصوص وزن اور پیمائش کی دوبارہ تصدیق کی مدت میں اضافہ، بعض اہم شعبوں میں کاروبار کی ڈِ ریگولیشن اور جموں و کشمیر سنگل وِنڈو سسٹم کے ذریعے آن لائن سروس ڈیلیوری میکانزم اقدامات شامل ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یہ اَقدامات ان اہم مسائل کو حل کرتے ہیں جو برسوں سے زیرِ اِلتوأ ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ ایک مضبوط قانونی بنیاد محکمہ کو لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کو منصفانہ اور بلا خوف و خطرعملانے میں مدد دے گی جس سے کاروباری کمیونٹی اور صارفین دونوں کا اعتماد حاصل ہوگا۔