جموںوکشمیر حکومت نے احمدنگر پاندچھ اور ملحقہ علاقوں کیلئے 19.61 کروڑ روپے کو سیوریج منصوبے کومنظور ی دِی

منصوبے کا مقصد سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، صفائی و ستھرائی کو بہتر بنانا اور اہم علاقوں میں گندے پانی کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے

سری نگر//جموں وکشمیرحکومت نے شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوامی صفائی و ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے سری نگرمیں احمد نگر، پاندچھ، الٰہی باغ، 90 فٹ روڈ کے دائیں جانب واقع علاقوں، رنگ پورہ زکورہ اور گلاب باغ کے لئے ایک جامع سیوریج نیٹ ورک کی تعمیر کے لئے 19.61 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔اِس منصوبے کا مقصد ان علاقوں میں جدید سیوریج نظام قائم کرنا ہے تاکہ مقامی آبادی کو بہتر نکاسی آب اور صفائی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں نیز گندے پانی کو سائنسی بنیادوں پر جمع کرنے اور اس کے مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد عوامی صحت کے معیار میں بہتری، ماحولیاتی صفائی کو فروغ اور شہری ماحول کو مزید صاف اور صحت مند بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔نیا سیوریج نیٹ ورک گندے پانی کی مؤثر نکاسی کو یقینی بنائے گا،پانی کی آلودگی کے خطرے کو کم کرے گا اور تیزی سے ترقی کرنے والے رہائشی علاقوں میں دیرپا شہری ترقی کو فروغ ملے گا۔