ملک کے اندر جون میں 1.35 کروڑ مسافروں نے سفر کیا
سرینگر/// ٹی ای این/ ملک میں اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد جون 2026 کے دوران ماہانہ بنیاد پر تقریباً 12 فیصد کم ہو کر 1.35 کروڑ رہ گئی۔ یہ کمی مئی کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی، جب فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ تھی۔شہری ہوا بازی کے شعبے سے متعلق دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، جون میں فضائی ٹریفک میں کمی کی ایک بڑی وجہ مئی کے مقابلے میں کم سفری سرگرمیاں، گرمیوں کی تعطیلات کا اختتام اور بعض پروازوں کے شیڈول میں تبدیلیاں رہی ہیں۔اگرچہ ماہانہ بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم سالانہ بنیاد پر گھریلو فضائی سفر میں مجموعی طور پر اضافہ برقرار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں ہوائی سفر کی مانگ اب بھی مضبوط ہے۔رپورٹ کے مطابق، مختلف ایئر لائن کمپنیوں نے جون کے دوران لاکھوں مسافروں کو اپنی خدمات فراہم کیں، جبکہ وقت کی پابندی ور مسافروں کی شکایات جیسے اشاریوں پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں تہواروں، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحتی سیزن کے آغاز کے ساتھ گھریلو فضائی سفر میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے۔










