لکھنؤ /ایجنسیز// اترپردیش میں پانچ مساجد شہید کردی گئیں۔ مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے قانونی پیچیدگیوں کا سہارا لیا گیا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ مساجد کی یہ عمارتیں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں۔ حکومت کا مؤقف ہیکہ تمام کارروائیاں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ واضح رہیکہ اس سے قبل بھی درجنوں مذہبی ڈھانچے گرائے جا چکے ہیں۔










