ٹی بی فری جموں و کشمیر بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا
سرینگر// چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جاری پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کا جامع جائیزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کا مقصد یونین ٹیریٹری بھر میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا اور tuberculosis کے خاتمے کی جانب کوششوں کو تیز کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنا تھا ۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ( ایچ اینڈ ایم ای ) ، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، گورنمنٹ میڈیکل کالجز( جی ایم سیز ) کے پرنسپلز ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر /جموں اور یونین ٹیریٹری بھر کے مختلف طبی اداروں کے سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے ضلع وار کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کئی اضلاع نے حوصلہ افزاء نتائج حاصل کئے ہیں ، تا ہم بعح اہم اشاریوں میں بہتری کی اب بھی کافی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ان اضلاع میں کوششیں مزید تیز کرے جہاں ایکسرے اسکریننگ ، ڈیفرینش ایٹڈ ٹی بی کئیر ، ٹی بی پریوینٹو ٹریٹمنٹ اور غذائی معاونت کی کوریج کم رپورٹ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے شناخت شدہ ہائی رسک گاؤں میں رہنے والی آبادی کی اسکریننگ میں حاصل کردہ کوریج کو مزید وسعت دینے پر زور دیا اور ضلعی انتظامیہ اور صحت حکام کو ہدایت دی کہ وہ نکشے شیورز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کریں اور تمام نوٹیفائیڈ ہائی رسک گاؤں میں مقررہ ٹائم لائینز کے اندر مکمل ( سیچوریشن ) کوریج یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ہینڈ ہیلڈ ایکس رے یونٹس کے بہترین استعمال اور دور دراز اور کمزور علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آؤٹ ریچ پر بھی زور دیا ۔ نکشے پوشن یوجنا کی عملدرآمد کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام زیر التوا مستفیدین کی تصدیق مکمل کی جائے اور مستحق مریضوں کو مالی امداد بروقت جاری کی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام زیر التوا کیسز کو ایک خصوصی مہم کے ذریعے کلئیر کیا جائے تا کہ کوئی بھی مریض اپنے حقدار فوائد سے محروم نہ رہے ۔ چیف سیکرٹری نے گھریلو رابطوں اور ہیلتھ کئیر ورکرز میں ٹی بی کی روک تھام والے علاج کی کوریج بڑھانے ، مختلف کئیر پروٹوکولز کو مضبوط کرنے ، پوشن کٹ کی تقسیم کو بہتر بنانے اور نکشے مترا کے ذریعے کمیونٹی کی شرکت کو وسعت دینے کیلئے کوششیں کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے مشاہدہ کیا کہ کارکردگی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، ضلعی انتظامیہ اور مہم میں مصروف کمیونٹی رضاکاروں کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ رفتار کو برقرار رکھنے اور تپ دق کے خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مسلسل کوششیں ضروری ہیں ۔ کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای نے اس موقع پر جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت کامیابیوں ، چیلنجوں اور مستقبل کے ایکشن پلان کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔










