ڈاکٹر شاہد اقبال نے راجوری میں 100 روزہ نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

ڈاکٹر شاہد اقبال نے راجوری میں 100 روزہ نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

راجوری//کمشنر سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، جو نشہ مکت بھارت ابھیان ( این ایم بی اے ) کے تحت ڈسٹرکٹ مینٹور بھی ہیں ، نے آج ڈاکٹر راج کمار تھاپا میموریل کانفرنس ہال ، پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ راجوری میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جاری 100 روزہ نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شاہد اقبال نے مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے نوجوانوں کی فعال شمولیت ، مضبوط ڈیٹا منیجمنٹ اور مسلسل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ افراد سے متعلق ڈیٹا کی رازداری کو ہر سطح پر برقرار رکھا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ 100 روزہ مہم ایک بڑے مقصد کو حاصل کرے گی اس دوران منشیات کے استعمال کی روکتھام کیلئے طویل مدتی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ بحالی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ علاج کے بعد افراد کی مناسب پیروی اور ٹریکنگ کو یقینی بنائیں تا کہ صحت یابی پائیدار رہے ۔ انہوں نے اس اقدام کو قلیل مدتی مداخلت کے بجائے ایک پائیدار تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما نے مہم کے تحت ضلع کی کوششوں کا تفصیلی بیان پیش کیا ۔ ضلع انتظامیہ ، پولیس ، محکمہ صحت ، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی اسٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے وژن کو حاصل کرنے کیلئے عزم اور ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھیں ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی راجوری ، اے ڈی ڈی سی راجوری ، اے ڈی سی راجوری ، اے ڈی سی نوشہرہ ، اے ڈی سی کالا کوٹ ، ایس ڈی ایم تھنہ منڈی اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔