جموں وکشمیر حکومت نے جموں میں مقیم کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے بنیاد ی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے زائد اَز 7کروڑ روپے کی منظوری دِی

جموں وکشمیر حکومت نے جموں میں مقیم کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے بنیاد ی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے زائد اَز 7کروڑ روپے کی منظوری دِی

سری نگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت نے جموں میں مقیم کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے سہولیات کو مضبوط بنانے اور فلاحی اقدامات کو فروغ دینے کی غرض سے کیپکس بجٹ کے تحت 7.05 کروڑ روپے مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔منظور شدہ منصوبوں میں مائیگرنٹ کیمپ مٹھی، جموں میں ایک کثیر المقاصد کمیونٹی ہال کی تعمیر شامل ہے جس میں ایک لائبریری اور سیلف ہیلپ گروپس کے لئے وقف دکانیں بھی قائم کی جائیں گی۔ اِس اَقدام کا مقصد کمیونٹی کی شمولیت کو تقویت دینا، روزگار کے مواقع کو فروغ دینا اور مائیگرنٹ کیمپ میں سماجی معاونت کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔اِس کے علاوہ ریلیف اینڈ رِی ہیبلی ٹیشن کمشنر (مائیگرنٹس) جموں کے لئے ایک نئی دفتری عمارت کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ مجوزہ عمارت سے اِنتظامی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور مائیگرنٹوں سے متعلق فلاحی سکیموں اور خدمات کی مؤثر فراہمی مزید مضبوط ہوگی۔منظور شدہ کاموں کی تکنیکی جانچ شدہ مجموعی لاگت 7.05 کروڑ روپے ہے جسے باقاعدہ کیپکس بجٹ کے تحت تمام ضابطہ جاتی تقاضوں، مالیاتی اصولوں اور مقررہ طریقۂ کار کی تکمیل سے مشروط ہو کر عمل میں لایا جائے گا۔حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اِدارہ جاتی مضبوطی کے ذریعے کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے دیرپا بہبود، باوقار زندگی کے بہتررہائشی حالات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔