وزیر اعلیٰ نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر نئی دہلی کے جے اینڈ کے ہاوس میں پودا لگایا

نئی دہلی//ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر ہاوس نئی دہلی میں ایک پودا لگایا جو ماحولیاتی استحکام اور سبز ترقی کیلئے حکومت کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج لگایا جانے والا ہر درخت صاف ہوا ، صحت مند کمیونٹیز اور مزید لچکدار آنے والے کل میں سرمایہ کاری ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوششیں ، اگرچہ علامتی طور پر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے چیلنجوں سے نمٹنے میں طویل مدتی اہمیت رکھتی ہیں۔ عالمی یومِ ماحولیات پر حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی اہمیت کو گورننس کی اہم ترجیحات کے طور پر اجاگر کیا ۔ انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ قدرتی ورثے کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک سرسبز ، صاف ستھرا ، صحت مند اور زیادہ آب و ہوا سے مزاحم جموں و کشمیر کی تعمیر کے اجتماعی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔