روسی فوجیوں کی چین میں ٹریننگ کا الزام کریملن نے مسترد کردیا

ماسکو/ ایجنسیز // روس نے اپنے فوجیوں کی چین میں ٹریننگ کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے رائٹرز کی اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہ چین کی فوج نے تقریباً 200 روسی فوجیوں کو خفیہ طور پر تربیت دی جن میں سے کچھ یوکرین میں لڑنے کے لیے گئے۔جولائی 2025 کے ایک روسی چینی معاہدہ کا جو رائٹرز نے جائزہ لیا تھا، اس میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 200 روسی فوجیوں کو بیجنگ اور مشرقی شہر نانجنگ سمیت دیگر مقامات پر فوجی تنصیبات پر تربیت دی جائے گی۔معاہدے میں یہ بھی کہا گیا کہ سینکڑوں چینی فوجی روس میں فوجی تنصیبات پر تربیت حاصل کریں گے۔اس رپورٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ اور امریکہ دونوں میں نیوز کی طرف سے بہت زیادہ غلط معلومات شائع کی جاتی ہیں۔
یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازعہ میں غیر جانبدار ہے اور اس نے خود کو امن ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔