لیفٹیننٹ گورنر نے پنتھا چوک میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کا موقعہ پرمعائینہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پنتھا چوک میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کا موقعہ پرمعائینہ کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پنتھا چوک سری نگر میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کا موقعے پر معائینہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموںا و ریاتریوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے موقعہ پر موجود افسران کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کی رفتار تیزی لائیںتاکہ شری امرناتھ جی یاترا کے آغاز سے قبل تمام زیر اِلتوا ٔکام مکمل کئے جا سکیں۔ اُنہوں نے بابا برفانی کے لئے مخصوص ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو کے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس اے ایس بی ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، رُکن شری امرناتھ جی شرائین بورڈ مکیش گرگ، ڈِی آئی جی سی کے آر راجیو پانڈے، ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اکشے لابرو اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔