انقرہ/یو این آئی// ایک طرف اسرائیل جیسے عناصر جنگ کے شعلے دوبارہ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ اس عمل کو احتیاطی انداز میں پُرامیدرہ کر دیکھ رہے ہیں۔ ایردوان نے کہا کہ نہ تو خطہ اور نہ ہی دنیا ماضی کی طرف لوٹ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے جھٹکے سے پیدا ہونے والی دراڑوں کے اثرات وقت کے ساتھ واضح ہوتے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حال میںبڑے سیکیورٹی بحران کو کامیابی سے نمٹا کر ترکیہ نے ایک بار پھر اپنی خطے میں استحکام کے مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو قائم اور مضبوط کر دیا ہے ۔ترک صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب اسرائیل نے خطے میں متعدد محاذوں پر اپنی فوجی جارحیت میں توسیع کی ہے ، جس میں غزہ جنگ، لبنان اور شام میں جاری حملے اور ایران کے ساتھ براہِ راست تنازع شامل ہیں۔










