روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

ماسکو/ایجنسیز//روسی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو متحدہ عرب امارات کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے فون پر بات کی۔وزراء نے اسلام آباد میں امریکہ-ایران مذاکرات کے بعد خلیج کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوری و مستقل جنگ بندی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔