ستیش شرما نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 کے میڈل ونرز کو فیسلیٹیٹڈ کیا

ستیش شرما نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 کے میڈل ونرز کو فیسلیٹیٹڈ کیا

جموں//نوجوان خدمات اور کھیلوں کے وزیر مسٹر ستیش شرما نے جموں و کشمیر کے ان شاندار ایتھلیٹس کو فیسلیٹیڈ کیا جنہوں نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یونین ٹیر یٹری کو دو گولڈ ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر اور پنیک سلات میں مردوں کی مجموعی چیمپین شپ ٹرافی حاصل کر کے اعزاز بخشا ۔ میڈل ونرز کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ کامیابی جموں و کشمیر کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی شمالی ریاست نے ساحلی جنگی کھیلوں میں مردوں کی مجموعی چیمپئن بن کر ابھرا ہے جو خطے کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی بڑھتی ہوئی طاقت اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے ۔ ستیش شرما نے کھلاڑیوں ، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی لگن اور استقامت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کارکردگی جموں و کشمیر میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت سپورٹس پروموشن اقدامات کی کامیابی کا ایک طاقتور ثبوت ہے ۔ انہوں نے حکومت کے تربیتی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے ، ایکسپوزر کے مواقع بڑھانے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی ۔ فیسیلٹیشن تقریب کے دوران میڈل جیتنے والوں کو ان کی نظم و ضبط ، عزم اور جموں و کشمیر کی سپورٹنگ شہرت میں نمایاں شراکت کیلئے اعزاز دیا گیا ۔ کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 نے ملک بھر کے ٹاپ ایتھلیٹس کو بیچ اور ساحلی کھیلوں کے جشن میں اکٹھا کیا جس نے جموں و کشمیر کی فتح کو اور بھی نمایاں بنا دیا ۔