16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

26جنوری تک جموں وکشمیرمیں موسمی صورتحال جوںکی توں

سری نگر//محکمہ موسمیات نے رواں موسمی صورتحال میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے جمعہ کوکہاکہ جموں وکشمیرمیں کہیں ہلکی توکہیں درمیانی سے بھاری برف باری کاسلسلہ 26جنوری تک جاری رہنے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزکی جانب سے جمعہ20جنوری کودن کے12بجے تازہ موسمیاتی صورتحال یعنی تغئروتبدل کے حوالے سے ایک اَپ ڈیٹ جاری کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر کے میدانی علاقوںمیں جمعرات کی شام سے ہلکی برف باری اور بارش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کومخصوص مقامات پرمطلع ابرآلودرہنے کے بیچ ہلکی بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ ھٰذانے کہاکہ جمعہ کے روزرواں موسمی صورتحال میںکسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار کاکہناتھاکہ 21سے24جنوری تک عام طور پر مطلع ابرآلود رہنے کے بیچ میدانی علاقوںمیں وسیع پیمانے پر برف باری اوربارش(جموں) ہونے کاامکان ہے ۔انہوںنے بتایاکہ 24سے25جنوری کے درمیان جموں میں درمیانی بارش ہونے کیساتھ ساتھ خطہ پیرپنچال کے آرپار بالائی مقامات پر درمیانی سے بھاری برف ہونے کے 60فیصد امکانات ہیں جبکہ 26جنوری کوجموں صوبے میں درمیانی بارش اور کشمیر کے خطے میں ہلکی برف باری ہونے کا60فیصدتک امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذمہ دار کامزید کہناتھاکہ مجموعی طور پر جموں وکشمیرمیں 20سے26جنوری کے دوران مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ وقفے وقفے سے بارش وبرف باری کے ساتھ موسم کے بے ترتیب رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے خطہ پیرپنچال کے تقریباًایک درجن سے زیادہ اضلاع کے بالائی علاقوںمیں برف تودے گرآنے کااندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ برفباری والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے علاقوں میں سفر کرتے ہوئے چوکس اور محتاط رہیں جو برفانی تودے کے خطرے سے دوچار ہیں۔