یو پی آئی پر غیر ملکی دباؤ مسترد ،صرف روپے کریڈٹ کارڈ کو رعایت

یو پی آئی پر غیر ملکی دباؤ مسترد ،صرف روپے کریڈٹ کارڈ کو رعایت

نئی دہلی//یو این آئی// حکومت نے یو پی آئی ادائیگی پر فیس کو لے کر سیاسی تنازعہ کے درمیان ان دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ دکانوں پر کارڈ سے ادائیگی پر ایم ڈی آر (تاجر رعایتی شرح) بیرونی دباؤ میں نافذ کیا گیا ہے ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایم ڈی آر کا نظام اس مقصد سے نافذ کیا جا رہا ہے کہ مزید گھریلو کمپنیاں یو پی آئی کے ماحولیاتی نظام میں اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں اور اس میں قرض کے لین دین کیلئے صرف روپے کریڈٹ کارڈ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کے محکمہ مالی خدمات نے کہا ہے حکومت ہند نے روپے (Rupay)کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو فروغ دیا ہے ، تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ لوگوں کے پاس ایک مضبوط گھریلو متبادل موجود ہے ۔ روپے کریڈٹ کارڈ کی ترقی جاری رہے ، یہ یقینی بنانے کیلئے ڈیبٹ کارڈ پر ایم ڈی آر ختم رکھا گیا ہے ۔ محکمے نے کہا ہے کہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے 15 ستمبر، 2026 کے سرکلر میں روپے کے علاوہ کسی اور کریڈٹ کارڈ سے لین دین کی چھوٹ نہیں ہے ۔ پالیسی واضح ہے کہ یو پی آئی پر قرض میں لین دین صرف روپے کارڈ سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے ہندوستان میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں میں روپے سب سے پسندیدہ کارڈ ہوگا۔محکمے نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ منتخب اعلیٰ مالیت والے لین دین پر ایم ڈی آر نافذ کرنے سے مزید گھریلو کمپنیاں یو پی آئی کے ذریعے کام کر سکیں گی۔