جموں//سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشا مدگل نے سول سیکرٹریٹ جموں میں جموں و کشمیر میں روزگار پیدا کرنے والی مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے کوآپریٹیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموںوکشمیر شفقت اِقبال ، رچنا شرما، سپیشل سیکرٹری کوآپریٹیوز ڈاکٹر نروپا رائے ، ایڈیشنل رجسٹرار جموں ، بھیڑ و پشو پالن ، زراعت ، باغبانی ، ماہی پالن ، این آر ایل ایم ، صحت ، سیاحت اور صنعت محکموں کے ڈائریکٹروں او ردیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ چیف جنرل منیجر نبارڈ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔یہ میٹنگ 15 ؍نومبر 2021 ء کو منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر نے چیف سیکرٹری کی موجودگی میں کی تھی۔سیکرٹری کوآپر یٹیوزنے حصہ لینے والے ڈائریکٹروںاور لائن ڈپارٹمنٹوں کے دیگر سینئر افسران کو اس موضوع کا تعارف کرایا کہ کوآپریٹیو سیکٹر ان افراد اور گروپوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو غیر منظم شعبے میں کام کرتے ہیں اور کوآپریٹیوسوسائٹی کے طور پر رجسٹریشن انہیں قانونی درجہ دیتا ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ افراد کو کوآپریٹیوسوسائٹیاں بنانے کے لئے منظم کیا جا سکتا ہے اور محکموں کے پاس دستیاب سکیموں سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹروں نے اَپنے محکموں کے پاس دستیاب سکیموں کے بارے میں بتایا جن میں روزگار پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور اُنہوں نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے اور کوآپریٹیو بنانے کیلئے انفرادی فائدہ اُٹھانے والوں کو منظم کرنے کی خاطر آمادگی ظاہر کی۔میٹنگ کو بتایاگیا کہ ڈیر ی فارمنگ ، پھلوں کی کاشت ، زراعت ، بھیڑ بکریاں پالن، ٹرائوٹ اور دیگر فش فارمنگ ، مشرو م کی کاشت ، سیاحت ، فلوری کلچر وغیرہ جیسی بہت سی سکیمیں دستیاب ہیں جنہیں کوآپریٹیو کے ذریعے عملایا جاسکتا ہے ۔سیکرٹری کوآپریٹیو نے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے کوآپریٹیو ایکٹ کے تحت ایف پی اوز کی رجسٹریشن پر زور دیا ۔یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر نوڈل اَفسران کا تقرر کیا جائے گا جو دوسرے محکموں کے ساتھ رابطہ کریں گے تاکہ پروموٹروں کو ایف پی او کو آپریٹیو کے طور پر رجسٹر کرنے میں بغیر پریشانی خدمات فراہم کی جائیں ۔سیکرٹری کوآپریٹیو ز نے خواتین کو بھی شامل کرنے اور خواتین کوآپریٹیو سوسائٹی اور ایف پی او کی اچھی تعداد بنانے پر زور دیا ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اہداف کے حصول کے عمل کو تیز کرنے کے لئے بیداری اور تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ ایک سال میں کم از کم 500 کوآپریٹیو / ایف پی اور جسٹرڈ ہوں۔










