ہمالیہ کے اوپر طوفان کے آثار 17ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری

ہمالیہ کے اوپر طوفان کے آثار 17ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری

ہمیالیہ کے اوپر ایک نیا طوفان فعال ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں بارش کے آثار ہیں۔ فی الحال ہماچل پردیش میں ابھی ٹھنڈ نے لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تقریباً 17ریاستوں کے لیے سرد لہر اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ سکم اور ہمالیائی مغربی بنگال میں لوگوں کو صبح کے وقت گھنے کہرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
20فروری تک اروناچل پردیش میں چھٹ پٹ سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اگلے 7 دنوں کے دوران آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال اور سکم میں چھٹپٹ سے ہلکی بارش کے آثار ہیں۔
دراصل 17فروری کو ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربینس آنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں ایک پھر موسم کروٹ بدل سکتی ہے۔ 17 سے 20 فروری کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
19 اور 20 فروری کو ہماچل پردیش، 18 سے 20 فروری کے دوران راجستھان، 20 فروری کو پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں بارش کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 16 فروری تک ذیلی ہمالیائی بنگال اور سکم کے کچھ ہلکے میں صبح کے وقت گھنے کہرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 15 فروری یعنی آج ہماچل پردیش کے الگ الگ علاقوں میں سرد لہر کا مکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوب مشرقی اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور شمال مشرقی اتر پردیش کے باقی حصوں میں 2-1 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وہیں جنوب مغربی راجستھان اور گجرات کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں 3-1 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی ہند کے کؑئی حصوں میں رات کے درجہ حرارت میں 6-3 ڈگریس سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مدھیہ اور شمال مشرقی ہند، اتر شمال مغربی میدانی علاقوں میں 3-1 ڈگری کی گراوٹ آئی ہے۔