وارانسی: گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی درخواست پر اعتراض کیا ہے جس میں کامپلکس کے سروے کی تکمیل کیلئے مزید 8 ماہ کا وقت طلب کیا گیا ہے۔ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 21 جولائی کو اے ایس آئی کو ہدایت دی تھی کہ تفصیلی سائنسی سروے کیا جائے جس میں کھدوائی جہاں کہیں ضرورت ہو شامل ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ گیان واپی مسجد جو کاشی وشواناتھ مندر سے متصل ہے، آیا اس کی تعمیر کسی مندر کو منہدم کر کے کی گئی ؟ اس کیس کے مسلم فریق نے دعویٰ کیا ہے کہ اے ایس آئی گیان واپی کامپلکس میں اجازت کے بغیر کامپلکس کی بنیاد اور دیگر جگہوں میں کھدوائی کر رہا ہے۔ مغربی سمت کی دیوار کے پاس ملبہ کو ہٹایا جارہا ہے جس سے عمارت کے ڈھانچہ کیلئے خطرہ پیدا ہورہا ہے ۔ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے اپنا اعتراض گزشتہ روز عدالت میں داخل کیا ہے۔










