کووڈ سے جسمانی تبدیلی کی وجہ سے خون موٹا ہونے سے نوجوانوں ہارٹ اٹیک کے شکار ہوتے ہیں
سرینگر//انہوں نے کہا۔زکووڈ 19کی وجہ سے پوری دنیا میں ’’ہارٹ اٹیک ‘‘ اور سٹروک کے واقعات بڑھنے کا انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کووڈ سے انسانوں میں جسمانی تبدیلی رونمائی ہوئی ہے اور کئی لوگوں میں اس مرض کی وجہ سے یا ’’ویکسین ‘‘ کی وجہ سے خون کی روانی میں تبدیلی آئی ہے اور گاڑھاہوچکا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کئی امراض کے ماہر ڈاکٹروںنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کووڈ 19کے بعد دل کے امراض ، دل کا دورہ پڑنے کے واقعات ، فالج کے خطرات اور سٹروک کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹروںنے اس کی بڑی وجہ یہ بتائی کہ کووڈ میں مبتلاء افراد کے جسم میں قدرتی تبدیلی پیدا ہوئی جو خون کے گاڑھاہونے کا موجب بن رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’کووڈ ویکسین ‘‘ سے بھی جسمانی تبدیلی ہوئی ہے اور قوت مدافت بڑھنے کے ساتھ ساتھ خون کی شریانیوں میں بھی تبدیلی آئی ہے جو نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات کا موجب بن رہا ہے ۔ ڈاکٹروںنے کہا کہ آج کل کی تیز رفتار زندگی میں لوگوں کا رہن سہن ، کھان پان تبدیل ہورہا ہے جو مختلف کینسروں کا موجب بن رہا ہے اور اگر ابتداء میں ہی اس کا پتہ چل جائے تو اس کے علاج میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ ڈاکٹروںنے بتایا کہ کینسر کے کئی اقسام ہوتے ہیں اور جس کے مختلف اعضاء کینسر جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلاء ہوسکتے ہیں جن میں معدے کا کنسر، چھاتی کا کینسر، انتڑیوں کاکینسر ، عام ہے جبکہ دیگر جسم کے حصوں میں بھی کینسر ہوسکتا ہے جن میں منہ کا کینسر وغیرہ شامل ہے اور آج کل کی جدید ٹیکنالوجی سے ابتداء میںہی اس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔ ’’میکس ہسپتال ‘‘ کی جانب سے سرینگر میں کینسر اور دل کے امراض میں مبتلاء مریضوں کیلئے ہفتے میں ایک بار او پی ڈی منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹروںنے بتایا کہ وادی کشمیر میں دل کے امراض کے مریضوں کینسر کے مریضوں اور دیگر امراض میں مبتلاء مریضوں کو دلی بار بار نہ جانا پڑے اس لئے انہیں بہتر طبی سہولیات یہاں پر مئیسر رکھنے کیلئے او پی ڈی منعقد کی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹروںنے بتایا کہ کینسر کے مرض میں مبتلاء مریضوں کو پی ایم فنڈ یعنی وزیر اعظم فنڈ سے علاج کیلئے 3لاکھ روپے تک مل سکتے ہیں تاہم اس کیلئے مقامی ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے تصدیقی خط لانا لازمی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کینسر جیسی مہلک امراض میں مبتلاء افراد کو اگر ابتداء میں ہی علاج ملے گا تو ان کے بچنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروںنے یہ بھی کہاکہ لوگوں کو اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لانی چاہئے تاکہ صحت ٹھیک رہے ۔










