Security forces taking position during an encounter in Kulgam on Wednesday.

کولگام میںدو مقامات پر تصادم آرائیاں ، ٹی آر ایف کمانڈر سمیت4جنگجوجاں بحق

سرینگر// جنوبی کشمیر ضلع کولگام میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان دو الگ الگ مقامات پر مسلح تصادم آرائیاں میں5جنگجو مارے گئے ہیں ۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایادو الگ الگ مقامات گوپال پورہ اور پمئی انکونٹروں میں ٹی آر ایف کمانڈر سمیت 5جنگجوئوں کو مارا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق فوج کے9آر آر سی آر پی ایف اور کولگام پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو الگ الگ گائوں جن کی دوری قریب نصف کلو میٹر آپس میں بتائی جا رہی ہے کو مشترکہ طور محاصرے میں لیا گیا ۔نمائندے نے بتایا یہاں دن بھر تلاشی کارروائیاں جاری تھا تاہم جب تلاشی پارٹیاں گائوں مشتبہ جگہ کے قریب پہنچ گئی تو یہاں چھپے جنگجوئوں نے فورسز نے اندھا دھند گولیاں چلائی ہے جس کے نتیجے میں یہاں ایک تصادم آرائی شروع ئی ہے جہاں ہلی جھڑپ گوپالپورہ جبکہ دوسری جھڑپ آدھے گھنٹے کے بعد پمبئی میں شروع ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا دونوں جھڑپیں مختصر مدت تک چلتی رہی ہے جہاں کشمیر پولیس زون نے اپنے الگ الگ ٹویٹوں میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔اس دوران آئی جی پی نے بتایاکہ بدھ کی شام کولگام ضلع کے گوپال پورہ علاقے میں ایک تصادم میں ٹی آر ایف کے ایک اعلیٰ کمانڈر آفاق سکندر سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے۔جبکہ پمئی کولگام میںاسی طرح کے ایک انکونٹر میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خیال ہے۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔