darakshan andrabi

کعبہ مرگ ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح

تین برسوں کے دوران تعمیراتی پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا /درخشاں اندرابی

سرینگر//اے پی آئی// خانقاہوں ، درگاہوں ، زیارت شریفوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے اور تعمیراتی پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وقف چیرپرسن نے کہا کہ اس ادارے کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے اور اسے عوام کے تواقعات پر کھرا اتارنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق کعبہ مرگ میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ ملاقات کے دوران وقف بورڈ چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ پچھلے تین برسوں سے وقف بورڈ کی جانب سے جو تعمیراتی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے انہیں وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ۔ خانقاہوں ، زیارتگاہوں کی عظمت رفتہ ، شان وشوکت بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ملی ادارے کو نہ صرف ترقی کی منزلوں پر گامزن کیا جائے گا بلکہ اس کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔