رکشا بندھن کے موقع پر مسلم خواتین تک پہنچیں گے این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ:وزیر اعظم مودی
سرینگر///وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک مسلم سماج کے بھائی بہن ہمارے اپنے ہیں اور ان کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بھائیوں اور بہنوں کے تہوار رکشا بندھ کے موقع پر مسلم خواتین تک پہنچیں اور ان سے بات چیت کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں مذہبی بنیادوں پر تفرق کو برداش نہیں کیاجائے گا۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کے مشن کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے دوسرے کلسٹر کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ مشورہ دیاکہ وہ سماج کے تمام طبقات تک پہنچنے اور انہیں حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بھائیوں اور بہنوں کے تہوار رکشا بندھ کے موقع پر مسلم خواتین تک پہنچیں اور ان سے بات چیت کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سبھی دھرموں کے افراد ہمارے اپنے ہیں خاص کر مسلم سماج کے بھائی بہن جو کہ کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک اس ملک میں رہتے ہیں ہمارے اپنے ہیں اور ہم ان کے دکھ درد میں ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر اس بات پر زور دیا کہ ملک میں مذہبی بنیادوں پر تفرق کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کے مشن کے تحت پیر کی رات ارکان پارلیمنٹ کے دوسرے کلسٹر کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ مشورہ دیا۔وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور اڈیشہ سے آنے والے این ڈی اے اتحاد کے 41 ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین طلاق پر پابندی لگا دی، جس سے مسلم خواتین میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔ یہ حکومت کا ایک بڑا فیصلہ تھا جو مسلم خواتین کے مفاد میں لیا گیا تھا اور ارکان پارلیمنٹ کو رکشا بندھن کے تہوار پر ان خواتین تک پہنچنے کے لیے بڑے پروگراموں کا اہتمام کرنا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ مہم کے تحت ووٹ کی فکر کیے بغیر پارٹی لیڈروں کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچنے کی مسلسل ہدایت دے رہے ہیں۔ بی جے پی کا اقلیتی اور مہیلا مورچہ بھی اس سلسلے میں مختلف مہم چلا رہا ہے۔راکھی کے تہوار کے حوالے سے دونوں محاذوں نے کئی پروگراموں کا خاکہ تیار کیا ہے۔ ایسے میں اب وزیر اعظم مودی کی طرف سے این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کو دی گئی اس ہدایت کے بعد مانا جا رہا ہے کہ پارٹی جلد ہی راکھی کے تہوار کے حوالے سے بڑے پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا سکتی ہے۔










