سرینگر//میگالیہ کے گورنر نے ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی کوسچ بولنے کی ہمت نہیں میں نے کوشش کی تھی بہار سے تبدیل کر کے میگالیہ پہنچا دیاگیا کسانوں کوجس طرح سے سرکار نظرانداز کررہی ہے اس کاخمیازہ اس سے اترپردیش اسمبلی الیکشن کے دوران اٹھانا پڑیگا ۔اے پی آئی کے مطابق میگالیہ کے موجودہ گورنر ستپال ملک نے اب جموں وکشمیرکے بجائے ملک کے حوالے سے ایک بہت بڑا بیان دیا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں سچ بولنے کی کسی کوہمت نہیں اور جوسچ بولتاہے اس سے کوئی نہ کوئی خمیازہ بگھتنا پڑتاہے۔ انہوںنے کہا کہ میں نے کوشش کی تھی سچ بولنے کی بہار سے تبدیل کرکے میگالیہ پہنچا دیاگیا ۔ستپال ملک نے کہا کہ جس طرح سے سرکار ملک کے کسانوںکونظرانداز کررہی ہے وہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے اور سرکار کو اس کا سزا اترپریش اسمبلی ک الیکشن میں بگھتنا پڑے گا۔ جموں وکشمیر سابق ریاست کے سابق گورنر نے کہا کہ کسان پچھلے 11ماہ سے احتجاج کررہے ہیں سینکڑوں کسانوں کی جانیں ضا ئع ہوئی اور سرکار کی جانب سے مارے گئے کسانوں کے بارے میں دو لفظ نہ کہنااور کسانوں کے ساتھ بامعنیٰ نتائج خیزمزاکرات نہ کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہوگی اور یہ غلطی وقت پر مرکزی حکومت کودو چار کریگی ۔










