بھونیشور: اوڈیشہ کے کٹک میں اتوار کو بنگلورو۔کاماکھیا اے سی ایکسپریس کے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں ایک مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثہ نیرگْندی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پرہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر اشوک کمار مشرا نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 11.54 بجے نیرگْندی کے قریب مَنگولی میں پیش آیا۔ ریلوے اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔اوڈیشہ فائر بریگیڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل سدھانشو سارنگی کے مطابق این ڈی آر ایف اور اوڈیشہ فائر سروس کے اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ حادثے کے بعد تین ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی جن میں دھولی ایکسپریس، نیلاچل ایکسپریس اور پورولیا ایکسپریس شامل ہیں۔ریلوے نے متاثرہ مسافروں کے لیے دو ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ بھونیشور: 8455885999 اور کٹک: 991124238۔متاثرہ مسافروں کو ان کے منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ایک راحتی ٹرین کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلورو۔کاماکھیا ایکسپریس میں سوار دو آسام کے شہری زخمی ہوئے ہیں لیکن دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں اْدالگْری کے ولسن ڈِگَل اور بکسہ کی امیران نیشا شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ ریلوے ٹریک پر بحالی کا کام جنگی سطح پر کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مشرقی ساحلی ریلوے کے کھردہ روڈ ڈویژن کے کٹک۔نرگنڈی ریلوے سیکشن میں نرگنڈی اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ سوپر فاسٹ ٹرین کے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ 12551 بنگلور۔کامکھیا AC سوپر فاسٹ ایکسپریس کے 11 ڈبے مشرقی ساحلی ریلوے کے کھردہ روڈ ڈویژن کے نرگنڈی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے جس سے مسافرین میں خوف اور دہشت کاماحول پیدا ہوگیا۔










