Jammu and Kashmir is not one, separate Kashmir or anything like Jammu

چین کے لوگ پاکستان میں بیٹھ کر بھارت پر ڈرون حملہ کررہے ہیں: رویندر رینہ

شوپیان//جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینہ نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کا دورہ کرکے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی ورکرز کنونشن میں حصہ لیا۔ پروگرام میں پارٹی کے سینیئر لیڈران اور ورکرس نے شرکت کی۔جے کے این ایس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے کہا کہ چین کی افواج پاکستان میں بیٹھ کر ڈرون کی مدد سے بھارت پرحملہ کر رہی ہیں اور بھارت کے خلاف سازش کررہی ہیں۔ اس کے پیش ںظر بھارت کی فوج دشمن کی ہر چال کو ناکام کرنے کے لیے تیار ہیں۔رویندر رینہ نے بتایا کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات بہت پرانے ہیں اور افغانستان میں دہشت گردی ختم ہونی چاہیے۔ رینہ کیمطابق بھارت افغانستان کی ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا۔سیز فائر کے متعلق انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدے ہوا ہیں لیکن آئے روز پاکستان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی سازشیں کررہا ہے۔پارٹی کنونشن میں بی جے پی کے سینیئر لیڈران نے پارٹی وکرکس پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی پات کہی۔ پروگرام میں کافی تعداد میں ورکرس نے شرکت کی۔ بتا دیں بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ ان دنوں وادی کے دورہ پر ہے ہیں جہاں پر وہ بی جے پی کارکنان کے ساتھ تمام اضلاع میں میٹنگ کر رہے ہیں۔