لیکن حکومت سچ کو چھپا رہی ہے:شیو سینا کا دعویٰ
سرینگر//شیو سینا نے دعویٰ کیا ہے کہ لداخ میں چین نے 26پٹرولنگ پوائنٹس پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے اور سرکار چین کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے حزب اختلاف کے لیڈران کو جھوٹے کیسوں میں پھنسانے میں مصروف ہے ۔ شیو سینا نے مزید الزام لگایا کہ ’’ بدنامی سے بچنے کے لیے حکومت سچائی کو حکومت سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے‘‘۔ سی این آئی کے مطابق شیو سینا (یو بی ٹی) نے دعویٰ کیا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر 65 شتی مقامات میں سے 26 پر چین نے قبضہ کر لیا ہے، اور یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مرکز سچائی کو چھپا رہا ہے۔پارٹی کے ترجمان ‘سامنا‘ کے اداریے میں شیو سینا (یو بی ٹی) نے کہا کہ چین جیسے دشمن پر نظر رکھنے کے بجائے حکومت سیاسی مخالفین کو پھنسانے اور انتخابی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہے۔‘‘تازہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ چین نے 65 میں سے 26 پٹرولنگ پوائنٹس پر قبضہ کر لیا ہے اور ہندوستانی فوجی گشتی مقامات تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ مرکز نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی ہے،۔ لیہہ لداخ کے ایک سینئر پولیس اہلکار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو مثالی طور پر تمام حاضر سروس سربراہوں اور قومی سلامتی کے مشیر کی میٹنگ کرنی چاہیے تھی اور اس پر غور کرنا چاہیے تھا کہ دراندازوں کو بھگانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی نے دعویٰ کیا۔اس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ دراندازی کے بعد کافی وقت گزر چکا ہے اور خود کو بدنامی سے بچانے کے لیے حکومت نے اس کے بارے میں بات نہ کرنے کا آسان راستہ چنا ہوگا۔ پارٹی نے مزید الزام لگایا کہ ’’ بدنامی سے بچنے کے لیے حکومت سچائی کو حکومت سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے‘‘۔










