Land Passbook

چیف سیکرٹری نے زمین کے اِستعمال کی تبدیلی کے عمل کا جائزہ لیا

محکمہ ریونیو اور بورڈ آف ریونیو کو مناسب رہنما خطوط تجویز کرنے کی ہدایت

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں وکشمیرمیں زرعی اور غیر زرعی سرگرمیوں میں زمین کے اِستعمال کی تبدیلی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر ( ریونیو) ، مکانات و شہری ترقی ، ریونیو اور قانون ، اِنصاف و پارلیمانی اَمور محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے محکمہ ریونیو اور بورڈ آف ریو نیو سے کہا کہ وہ زمین کے اِستعمال میں تبدیلی کے موجودہ عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کو کہا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ترقی پسند ریاستوں کی طرف سے اپنا ئے جارہے مختلف ماڈلوں کا مطالعہ کرنے کے بعدیونین ٹیریٹری میں تبدیل شدہ قانون سازی کے فریم ورک کے پیش نظر زمین کے استعمال کی تبدیلی کے موجودہ عمل کا جائزہ لیں۔ہدایت دی گئی کہ اِنفرادی صورتوں میں غیر زرعی سرگرمیوں کی طرف موڑنے والی زرعی اراضی کی ایک بالائی حد کا صحیح اندازہ لگایا جائے اور اسے رہنما خطوط میں بیان کیا جائے تاکہ ماحولیاتی استحکام اور غذائی تحفظ کے مسائل پر سمجھوتہ کئے بغیر ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔محکمہ ریونیو بورڈ آف ریونیو سے کہا گیا کہ وہ 25؍ دسمبر 2021ء تک کسی ابہام اور صوابدید کے بغیرجموںوکشمیر لینڈ ریو نیو ایکٹ کی تازہ ترین دفعات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنروں کے لئے تفصیلی رہنما خطوط تیار کریں۔محکمہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تمام شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کرے تاکہ زمین کے اِستعمال کی تبدیلی کا ایک پائیدار اور عوام دوست ماڈل تیار کیا جائے جس کو یوٹی میںاپنایا جائے اور اِس مشق کو ایک ماہ کے اَندر مکمل کیا جائے ۔