عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ،دنیا کی نظریں ہندوستان پر ، ہمیں ہر موقعہ کا فائدہ اٹھانا چاہئے:وزیر اعظم مودی
سرینگر // پورری دہلی کہہ رہی ہے 5 فروری کو عام آدمی پارٹی ‘جائے گا اور بی جے پی آئے گی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ، دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ ہندوستان میں دنیا کا ایمان مضبوط ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ملک کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہمیں دیئے گئے ہر موقع کا فائدہ اٹھائے۔سی این آئی کے مطابق دہلی انتخابات کو لیکر اپنی انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پارٹی کی جیت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو عام آدمی پارٹی (آپ) چلے گی، اور بھارتیہ جنتا پارٹی جیت لے گی۔ انہوں نے کہا’’پوری دہلی کہہ رہی ہے،5 فروری کو آپ دا جائے گا، اور بی جے پی آئے گی‘‘۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ 21ویں صدی ہے جس کے 25 سال گزر چکے ہیں۔ کانگریس نے ابتدائی 14 سال حکومت کی، پھر عام آدمی پارٹی نے 11 سال حکومت کی، لیکن دہلی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے دہلی کو برباد کر دیا۔ ایک نے 14 سال حکومت کی، دوسرے نے 11 سال، پھر بھی ٹریفک، ناقص انفراسٹرکچر، سیوریج، آلودگی اور گندا پانی بدستور برقرار ہے۔ کچھ بھی نہیں بدلا۔انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا صرف ایک مقصد، ایک نعرہ، اور ہمارے ورک کلچر کا مرکزی خیال ’’انڈیا فرسٹ سٹیزن فرسٹ‘‘ہے۔ انہوں نے کہا’’مجھے پختہ یقین ہے کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ملک ہمہ جہت اور جامع ترقی کا تجربہ کر رہا ہے۔ ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کے جمہوریت سے محبت کرنے والے لوگوں کا ایک بڑا طبقہ ان ارکان پارلیمنٹ کے طرز عمل کی تعریف کرے گا جنہوں نے اپنی دانشمندی اور قابلیت کا استعمال کیا اور عوام کے لیے اپنی فکر ظاہر کی، حالانکہ وہ اپنے خیالات میں تنقیدی بھی تھے۔










