کٹھوعہ//ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر وشیش پال مہاجن اور آر ٹی او جموں پنکج بگوترا نے آج لکھن پور میں ایم وِی ڈِی ٹیکس وصولی پوسٹ کا اچانک دورہ کیا اور اِس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ٹرانسپورٹ کمشنر نے اَنفورسمنٹ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مناسب دستاویزات کے بغیر اَن فٹ گاڑیوں یا کسی بھی گاڑی کو جموں و کشمیر میں داخل نہ ہونے دیں۔ اِنچارج ایم وی ڈی ٹیکس کلیکشن پوسٹ لکھن پور اور اے آر ٹی او کٹھوعہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نقد رقم کا کوئی دستی لین دین نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے چیک پوسٹ پر تعینات تمام افسر و ں و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آنے والی تمام گاڑیوں پر مسلسل نظر رکھیں۔اُنہوں نے آر ٹی او جموں اور ایم وی ڈی کٹھوعہ کے عملے کے ساتھ مل کر بسوہلی موڑھ میں انفورسمنٹ ناکہ لگایا ۔ چیکنگ کا بنیادی مقصد تیز رفتاری سے ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا اِستعمال اور درست دستاویزات کے بغیر گاڑیاں چلانے جیسے جرائم پر تھا۔ مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔بعد میں ٹرانسپورٹ کمشنر نے آر ٹی او آفس کٹھوعہ کا دورہ کیا اور ٹریل گراؤنڈ پر ڈرائیونگ لائسنس کے لئے جاری ٹرائل کی نگرانی بھی کی۔ اُنہوں نے درخواست دہندگان کے ساتھ بات چیت کی اور ایم وِی ڈِی کٹھوعہ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ عوام الناس کو بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اے آر ٹی او کٹھوعہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑک حادثات کو کم سے کم کرنے اور قیمتی اِنسانی جانوں کو بچانے کے لئے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ضلع میں نفاذ کی سرگرمیوں میں اِضافہ کریں۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے آر ٹی او جموں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس سے ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق امور اور ضلع میں سڑک حادثات کو کم سے کم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کمیٹی برائے روڈ سیفٹی اور سٹیٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا۔ٹرانسپورٹ کمشنر نے میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے یو ٹی میں باقاعدگی سے جانچ کی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سڑک حادثات کو کم سے کم کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے بار بار ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی معطلی کے لئے سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
پوپ لیو الجزائر کی مسجد میں جوتے اتار کر داخل ہوئے
امریکہ کا ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا: چین
ایران کو فوجی طور پر شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا:ٹرمپ
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ عسکری معاہدہ معطل کردیا
چین کے نائب وزیر خارجہ کی اچانک برطرفی
دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا، کمانڈر قدس فورس
مزدوروں کی تنخواہ میں 3 ہزار روپے کا اضافہ
ٹرمپ اور مودی کی مغربی ایشیاء کی صورتحال پر بات چیت










