نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے پرائیویٹ اسکول مالکان سے ملاقات کی اور انہوں نے اسکول مالکان کو فیس بڑھانے میں چھوٹ دینے کا یقین دلایا ہے ۔ آتشی نے آج کہا کہ 6 اپریل کو وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں اسکول مالکان کو یقین دلایا گیا کہ انہیں ہر سال فیس میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ 6 اپریل بروز اتوار دوپہر 1 بجے آشیش سود کی رہائش گاہ پر پرائیویٹ اسکول کے مالکان کے ساتھ اُن کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں پرائیویٹ سکول مالکان کو یقین دلایا گیا ہے کہ اُن کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔
آتشی نے الزام لگایا کہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی کا پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے ۔ سود کو یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے ان پرائیویٹ اسکولوں سے کتنی رقم لی ہے ۔
امن و سلامتی ہندوستان کے SCOویژن کا پہلا ستون
7.8 فیصد شرحنمو باقی مالی سال کیلئے نیک شگون
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا 10روزہ خزان اجلاس ، تیاریاں جاری
وزیر اعلیٰ نے گروپ آف کنسرنڈ سٹیزنز جے اینڈ کے سے ملاقات کی
جموںوکشمیر نے ایس کے آئی سی سی میں اِنتظامی ڈیٹا ہم آہنگی پر یوٹی سطح کی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا
جموں و کشمیر میں بجلی کے نئے نرخ نافذ
11 ستمبر کو بینک یونینوں کی ملک گیر ہڑتال
کمرشل ایل پی جی سلنڈر 9.50روپے مہنگا
مرکزی ملازمین کا مہنگائی الاؤنس 64 فیصد ہونے کا امکان
چیف سیکرٹری کی سربراہی میں یوٹی ایچ پی ایس سی نے اَربن چیلنج فنڈ کے تحت 2,692.58 کروڑ روپے کے اَربن ٹرانسفارمیشن پروجیکٹوں کی منظور ی دِی










