سری نگر/ /جموں وکشمیر پولیس نے 10، مطلوب ترین جنگجوئوں کی فہرست جاری کردی ہے ،جس میں 3نئے سرگرم جنگجوئوں ثاقب منظور، عمر مصطفی کھانڈے اور وکیل شاہ کے نام بھی شامل ہیں ۔خیال رہے مارچ میں جن 10مطلوب جنگجوئوںکی لسٹ جاری کی گئی ،اُن میں سے بیشتر جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں ۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار نے سرگرم ومطلو ب جنگجوئوں کے بارے میں کہاکہ کشمیر میں10،انتہائی مطلوب جنگجوسیکورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے گزشتہ روز کشمیروادی میں سرگرم10انتہائی مطلوب جنگجوئوں کی فہرست جاری کردی گئی ،جواب سیکورٹی فورسزکے نشانے پرہونگے ۔پولیس کے مطابق سلیم پرے، یوسف کانٹرو، عباس شیخ، ریاض شیٹر گنڈ ، فاروق نلی، زبیر وانی اور اشرف مولوی مطلوب جنگجو کمانڈر ہیں جو وادی میں گذشتہ چند برسوں سے سرگرم ہیں۔پولیس نے3 نئے سرگرم جنگجوئوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ثاقب منظور، عمر مصطفی کھانڈے اور وکیل شاہ بھی 10مطلوب ترین جنگجوئوں کی فہرست میں شامل ہیں۔۔انسپکٹر جنرل پولیس کشمیرزون وجے کمار نے کہا کہ کشمیر میں سرگرم 10، انتہائی مطلوب جنگجواورکمانڈرسیکورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں۔اس سے قبل بھی جموںوکشمیر پولیس نے مارچ میں10، مطلوب جنگجوئوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جن میں بیشتر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پولیس،فورسزاورفوج نے الگ الگ جنگجومخالف کارروائیوں میں تقریباً 30 جنگجوئوں کو ہلاک کیا ،جن میں کچھ کمانڈر اورمطلوب جنگجوبھی شامل تھے۔










