سنبھل : اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گذشتہ سال 24 نومبر کو ہوئے تشدد کی جانچ میں تعاون کے لئے طلب کرنے کا نوٹس تعمیل کرانے کے لئے ایس آئی ٹی کی ٹیم اور تھانہ پولیس رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق کے گھر پہنچی۔ ملحوظ رہے کہ گزشتہ سال 24 نومبر کو جامع مسجد کے سروے کے دوران سنبھل میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ تشدد کے معاملے میں درج مقدمات میں سے ایک مقدمے میں سنبھل کے ایم پی برق کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ مقدے کی جانچ میں تعاون کے لئے ایم پی کو دفعہ 35 اے کے تحت نوٹس جاری کی گئی ہے ۔
سنبھل میں ایڈوکیٹس کا صدر مسجدکمیٹی کی گرفتار ی پر احتجاج
اس دوران ضلع سنبھل میں جامع مسجد کی کمیٹی کے صدر کی گرفتاری کے خلاف ضلع کے وکلاء نے قلم رکھدو احتجاج منعقد کیا ہے۔ سنبھل کے وکلاء نے شاہی جامع مسجد کی کمیٹی کے سربراہ ظفر علی کی گرفتاری کا سخت نوٹ لیا اور دعوی کیا کہ سنبھل میں پیش آئے تشدد کی تحقیقات کے ثبوت کو دبانے اور خاطیوں کو بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔










