نائب وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی میں جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی میں جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تمام کاموں کی بروقت تکمیل پر زوراور ریذیڈنٹ کمیشن کے عملے کو جموں و کشمیر کے سفیر کے طور پر کام کرنے کی ہدایت

نئی دہلی//نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر سریندرکمار چودھری نے جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈِی) کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر، چیف پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ڈِی، منیجر5۔پی آر آر ، منیجرسی پی جی ایچ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ نائب وزیر اعلیٰ کو مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کی طبعی اور مالی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ جے کے ہائوس چانکہ پوری کی اَپ گریڈیشن کاکام نئے اِستقبالیہ ائیریا،سٹینگ لائونج اور کمروں کی فرنشننگ اشیأ اور تزئین و آرائش شامل ہے ،مکمل کی گئی ہے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی بلاک کی بالائی منزل کو وِی آئی پی کمروں میں تبدیل کیا جائے گا جس پر تقریباً 127 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔سریندر کمار چودھری کو یہ بھی بتایا گیا کہ َامرتسر میںجے کے گیسٹ ہاؤس کی بیرونی مرمت، نئی دیوار، گیٹ، سائن بورڈ، ریمپ کی تعمیر اور اندرونی و بیرونی تزئین و آرائش گزشتہ مالی برس میںمکمل کیا گیاہے جبکہ موجودہ مالی برس میں سوئٹس، کچن، عملے کے کوارٹروں اور لانز کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی۔اُنہیں یہ بھی بتایا گیا کہ 5۔پی آرروڈ پرایچ سی ایم اور لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہوں کی تزئین، فرنیچر، لان کی ری ٹرفنگ اور گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ سمیت دیگر ضروری کام مکمل ہو چکے ہیں۔ اِسی طرح دوارکا اور ممبئی میں جے کے بھون کے لئے حاصل کردہ زمین پر دیوار کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے محکمہ کی کاوشوں کو سراہا اور بنیاد ڈھانچے کے منصوبوں کی مؤثر عمل آوری پر ٹیم کی ستائش کی ۔ اُنہوں نے جاری کاموں کو تیز کرنے اور تمام اہداف کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے حکام کو تمام جاری تعمیری اور مرمتی سرگرمیوں میںسرعت لانے کی ہدایت دی اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مقررہ اہداف کو مقررہ وقت کے اندر، طبعی و مالی طور پر اچھی طرح سے پورا کیا جائے۔مزید برآں، اُنہوں نے تمام گیسٹ ہاؤسوں میں مہمان نوازی کی خدمات کو بہتر اور مستقل بنانے کی ہدایت دی تاکہ مہمانوں کو جموں و کشمیر کی روایتی مہمان نوازی کے مطابق بہتراورخوشگوار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری ریذیڈنٹ کمیشن کے افسران و عملے پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے سفیر بن کر کام کریں، یونین ٹیریٹری کی مثبت تصویر پیش کریں اور ملک بھر کے سیاحوں کو یہاں کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کی دعوت دیں۔