نائب وزیر اعلیٰ نے سنت بابا سندر سنگھ جی کی 81ویں سالانہ برسی کی تقریب میں شرکت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سنت بابا سندر سنگھ جی کی 81ویں سالانہ برسی کی تقریب میں شرکت کی

نوشہرہ//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے نوشہرہ کے علاقے ننیال میں گوردوارہ یادگار سنت بابا سندر سنگھ جی کی 81ویں سالانہ برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب روحانی جوش و جذبے سے منائی گئی اور اِس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران گوردوارہ کمیٹی کے ممبران نے علاقے میں بہتر سڑک رابطے اور پانی کی فراہمی کی ضرورت پر تشویش کا اِظہار کیا۔نائب وزیرا علیٰ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی اور عقیدتمندوں کو یقین دِلایا کہ اُن کے مطالبات کو جلد اَز جلد پورا کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے ہم آہنگی اور روحانی بیداری کو فروغ دینے میں سنت بابا سندر سنگھ جی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے عوامی شکایات کے اَزالے اور تمام خطوں میں مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔تقریب کا اختتام دعا اور لنگر ( اِجتما عی کھانے) کے ساتھ ہوا جو اِتحاد اور خدمت کے جذبے کی علامت ہے۔ مقامی کمیونٹی نے نائب وزیرا علیٰ کی موجودگی اورسپورٹ کا یقین دینے پر اُن کا شکریہ اَدا کیا۔