Javed Rana speaking during a public darbar in Mendhar-

مینڈھر میں عوامی دربار کا اِنعقاد

عمر عبداللہ حکومت تمام خطوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنائے گی۔ جاوید احمد رانا

پونچھ//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج جموں و کشمیر کے بعض علاقوں کے ترقیاتی خدشات کودور کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِن باتوں کا اِظہار اُنہوں نے مینڈھر میں ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی دربار میںسینکڑوں وفود اور اَفراد نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جاویداحمد رانا نے کہا کہ تمام خطوں کی مساوی ترقی عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی ترجیح ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ اِس کے لئے ہمیں ایک مقررہ وقت میں کام کرنے اور سماج کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔‘‘وزیر موصوف نے عوامی دربار کی صدارت کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو ہمہ جہت ترقی اوربہتر حکمرانی کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اِس نظریۂ پر مبنی ہے کہ ہر ایک کو اپنے معاشرے کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے اور اُن کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے خود کو وقف کریں۔جاویداحمد رانا نے لوگوں کے مسائل اور شکایات بغور سنااورلوگوں کو یقین دِلایا کہ اُن کے تمام مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے وہاں موجود متعلقہ افسران کو وفود کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے اَزالے کے لئے موقعے پر ہی ہدایات جاری کیں۔