نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کی خیریت دریافت کی

مہا کمبھ اتحاد کا مہایاگیا ،یہ ملک کی ثقافتی اور روحانی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائیگا

اس میں ذات پات اور فرقوں کے اختلافات ختم ہو جاتے ہیں/ وزیر اعظم مودی

سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے مہا کمبھ 2025 کو ’اتحاد کی مہیاگیا‘‘قرار دیا جو ملک کی ثقافتی اور روحانی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔سی این آئی کے مطابق مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہا کمبھ میں ذات پات اور فرقوں کے اختلافات ختم ہو جاتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا’’مہا کمبھ اتحاد کا مہایاگیا ہے۔ “یہ ملک کی ثقافتی اور روحانی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ ‘‘ وزیر اعظم نے 5,500 کروڑ روپے کے 167 کلیدی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، جس کا مقصد 2025 کے مہا کمبھ میلے کیلئے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔ان پروجیکٹوں میں ساہ یاک چیٹ بوٹ بھی شامل ہے ۔ ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم جو مہا کمبھ میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کیلئے مواصلات کو ہموار کرتا ہے۔جلسہ عام میں شرکت سے پہلے، وزیر اعظم نے گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم مقدس سنگم پر رسمی پوجا اور درشن کے ساتھ دورے کا آغاز کیا۔ مودی نے پوجا سے پہلے دریا کی سیر کی۔اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی پوجا میں وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔