بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہیکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے گہرے ہو رہے ہیں۔ موہن نے ٹوکیو کے سینسوجی مندر میں بھگوان بودھ کے درشن کئے اور جاپان دورے کے اپنے تجربات مشترک کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اس شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔










