کولکاتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی برطانیہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ تاریخی آکسفور ڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی ۔ اس لیکچر کیلئے دعوت نامہ دفتر وزیر اعلیٰ کو گزشتہ سال وصول ہوا تھا ۔طئے شدہ پروگرام کے مطابق چیف منسٹر /21 مارچ کو کولکاتہ سے پہلے دوبئی کیلئے پرواز کریں گی اور وہاں سے لندن پہنچیں گی ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے علاوہ چیف منسٹر کے برطانیہ میں بعض دیگر پروگرام بھی ہوں گے ۔ وہ مغربی بنگال میں سرمایہ مشغول کرانے کیلئے برطانیہ کے صنعتکاروں سے ملاقات بھی ملاقات بھی کریں گی ۔










