dupdi murmo

ملک میں خواتین کو سماجی ، اقتصادی اور مذہبی آزادی مئیسر

بھارت،دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک مثالی ملک بن گیا ہے۔ صدر مرمو

سرینگر//صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے خواتین کو بااختیار بنانے والا ایک مثالی ملک بن گیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین نے ثابت کردیا ہے کہ اگر اْنہیں موقع دیا جائے تو وہ سبھی میدانوں میں مردوں سے آگے جاسکتی ہیں۔ صدر جمہوریہ آج صبح اوڈیشہ کے گنجم ضلع کے وہاربنجا میں بِرہم پور یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کی 25 ویں تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اْنہوں نے کہاکہ بھارت نے خواتین کو اپنے مسلح فوجی دستوں اور اْن دیگر کئی میدانوں میں مستقل طور پر شامل کیا ہے، جہاں صرف مردوں کا غلبہ تھا۔ اْنہوں نے کہاکہ بھارت دنیا میں جلد ہی تیسری سب سے بڑی معیشت اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا، جس میں خواتین کا سرگرم حصہ ہوگا۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ بھارتی خواتین کو، جن کی تعداد 140 کروڑ کی آبادی میں 49 فیصد ہے، مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکے۔ صدر جمہوریہ آج دوپہر دیر گئے، کٹک میں اوڈیشہ کی برہما کماریوں کی گولڈن جبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔کَل وہ ضلع سمبل پور میں Santha Kabi Bhima Bhoi سے متعلق مختلف مقامات کا دورہ کریں گی۔ وہ سمبل پور کے مِنی اسٹیدیم میں Mahima Cult کے پیروکاروں سے بھی ملاقات کریں گی۔دوسری طرف صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، بھارتی فضائیہ کے دو جنگجو Squadrons کو President’s Standard عطا کریں گی۔ ہنڈن کے بھارتی فضائیہ کے ٹھکانے پر 221 اسکوائڈرن اور 45 اسکوائڈرن کو یہ اعزازات دیئے جانے کی یہ تقریب 8 مارچ کو منعقد ہوگی۔نئی دِلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ایئر آفیسر کمانڈنگ انچارج ایئر مارشل پی-ایم-سنہا نے کہا کہ 509 سگنل یونٹ اور گیارہ Base Repair Depot کو President’s Colours سے نوازا جائے گا۔ اْنہوں نے کہاکہ President’s Standard and Colours بھارتی فضائیہ کے یونٹ یا اسکوائڈرن کو جنگ یا امن کے دوران دونوں ہی صورتوں میں، ملک کے تئیں اْن کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں، دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔