Advisor Bhatnagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے صحت و طبی تعلیم محکمہ کے بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کے بڑے پروجیکٹوں بشمول ایمز سانبہ اور ایمز اونتی پورہ سمیت مرکزی معاونت والی سکیموں اور دیگر سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج ، منیجنگ دائریکٹر جموںوکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن ( جے کے پی سی سی ) وِکاس کنڈل،ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں ، جی ایم سی اننت ناگ ، بارہمولہ ، کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری کے پرنسپلوں ، جموںوکشمیر ہائوسنگ بورڈ ، جموںوکشمیر پولیس ہائوسنگ کارپوریشن ، سی پی ڈبلیو ڈی نے شرکت کی اوردیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور اوربذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔دوران میٹنگ ایمز سانبہ ، ایمز اونتی پورہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ ، راجوری کے جی ایم سی ، ہندواڑی اور اودھمپور میں نئے منظور شدہ جی ایم سی کے علاوہ دیگر پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں ،جموںوکشمیر میںتمام بڑے پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایمز سانبہ کے بارے میں مشیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ کام کی رفتار شد و مد سے جاری ہے اور بائونڈری وال کا کام مکمل ہوچکا ہے۔اِسی طرح ایمز اونتی کے بارے میں مشیر کو بتایا گیا کہ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبودکے منظور شد ہ نظرثانی شدہ ماسٹر پلان کے مطابق کام شروع کیا گیا ہے ۔ مشیر کو مزید جانکاری دی گئی کہ ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے 34ایکڑ اِضافی اراضی دستیاب کرادی گئی ہے اور اراضی کا حصول کا عمل دسمبر کے آخیر تک مکمل کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار میں تیزی لائیں تاکہ ان باقار پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جاسکے اور جلد از جلد عوام کے لئے وقف کیا جاسکے۔مشیر موصوف نے جے کے پی سی سی کے ذریعے چلائے گئے پروجیکٹوں جیسے کہ جی ایم سی اننت ناگ اور بارہمولہ ، رحمت عالم ہسپتال اننت ناگ اور بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی ، کوٹ بھلوال جموں میں 100 بستروں والا آئی پی ڈی بلاک ، ڈی ایچ کشتواڑ میں 100 بستروں والا ایڈیشنل بلاک اور چند دیگر منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مشیر نے ایم ڈی جے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو بڑھایا جائے اور اگر کوئی رکاوٹ کام کی رفتار میں رکاوٹ بن رہی ہو تو اسے دور کریں اور تمام الاٹ شدہ پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں ۔ اس طرح مشیر بھٹناگر نے صحت کے دیگر پروجیکٹوں کا بھی تفصیلی جائیزہ لیا ۔ عمل آوری ایجنسیوں کے افسران نے مشیر کو ان پروجیکٹوںکی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان اہم پروجیکٹوں پر کام شدو مد سے جاری ہے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ صحت شعبے کی اپ گریڈیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے انہیں ہدایت دی کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں تا کہ زمین پر نتایج حاصل کرنے کیلئے مطلوبہ کام کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے ۔