سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے 75ویں یوم آزادی کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی جسے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ایس اِی ڈی بی کے سنگھ ، ڈائریکٹر سکولی ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر ، دائریکٹر سکولی تعلیم جموں روی شنکر شرما ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اِی ڈی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا ہے۔مشیر موصوف نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام سکولوں میں تقریب کو قومی ترانہ گانے اور قومی پرچم لہرانے کے ساتھ منائیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اِس اہم دِن کو مناتے ہوئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل پر سختی سے اَپنایا جائے ۔مشیر بھٹناگر نے پی آر آئی اور مقامی کمیونٹیوں کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ پی آر آئی ممبران اور مقامی کمیونٹی ممبران کو اِس کے دوران ہونے والی تقریبات کے بارے میں آگاہ کریں اور انہیں ان تقریبات میں مکمل طور پر شامل کریں۔مشیر بھٹناگر نے سکولوں کی صفائی پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ تمام سکولوں میں صفائی ستھرائی مہم چلائیں تاکہ یہ اہم تہوار وقار اور پورے جوش و خروش کے ساتھ منایاجائے۔اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ آن لائن مضمون نویسی مقابلہ ، مصوری مقابلہ ، حب الوطنی کے گیت مقابلہ اور دیگر تمام اِنتظامات کو حتمی شکل دیں جوکہ ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ سرگرمیوں کا حصہ ہیں تاکہ جیتنے والوں کو جشن آزادی کے موقعہ پر ضلعی صدر مقامات پرانعامات سے نوازا جائے گا۔اِس موقعہ پر دونوں ڈائریکٹران نے مشیر موصوف کو اَپنے اَپنے صوبوں میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔










