یہ پروجیکٹ معیارِ زندگی ، بہتر عوامی خدمات ، مقامی اِقتصادی ترقی کے مواقع اور ہر کسی کیلئے آسان رَسائی کو بہتر بنائیں گے۔ ایل جی
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے آج جموں سمارٹ سٹی کے 113 کروڑ روپے کے 14پروجیکٹوں کااِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کو لوگوں کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ معیارِ زندگی ، بہتر عوامی خدمات ، مقامی اِقتصادی ترقی کے مواقع اور ہر کسی کے لئے آسان رَسائی کو بہتر بنائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ سمارٹ شہروں کے عالمی ڈھانچے میں گذشتہ دو تین برسوں میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو دیر پا بنانے کے لئے ماحولیاتی شہروں کا تصور کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سبز جگہ فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد جموں کو دیرپا اِقتصادی سرگرمیوں کے لئے ایک ماحولیاتی شہر میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی اثاثوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماحولیات سے فائدہ اٹھانے، شہریوں کی فلاح و بہبود اور وسائل کی استعداد کار میں اِضافہ کرنے کے لئے چھ منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے شہروں اور قصبوں کو مضبوط سماجی بنیادی ڈھانچہ مسابقتی اور متحرک بنانے کے لئے کثیر شراکت داروں کی شراکت اور لوگوں کی شرکت پر بھی اثر ڈالاہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سمارٹ سٹیزن کے بغیر سمارٹ سٹی کا تصور بے معنی ہے۔ سمارٹ سٹی کی ترقی سے لے کر اس کے نظام اوربنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنے تک ہر سطح پر ہر شہری کی شرکت بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سہولیات کا تحفظ کرے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تمام شہریوں کی یکساں شراکت کے ساتھ مؤثر بنانے، ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے شہروں کو سمارٹ بنانے، تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی اور زندگی کے بہتر معیار کو آسان بنانے کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اَپنانے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج اِفتتاح کئے گئے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی اہمیت کو اُجاگر تے ہوئے کہا کہ مبارک منڈی کی فیکیڈلائٹنگ ، ڈوگرہ خاندان کی اَنمول ورثہ ، ثقافتی عمارت میں جمالیات کا اِضافہ کرے گی اور سیاحوں کی زیادہ آمد کو راغب کر کے مقامی معیشت کو فروغ دے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کو آمدنی پیدا کرنے کے علاوہ 110 مقامات پر 10نئے ڈیجیٹل پینل اور اِشتہاری پینل مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مبارک منڈی سے رگھو ناتھ بازار تک سٹریٹ ڈیولپمنٹ کا منصوبہ شہریوں کو سمارٹ اَربن موبائلٹی کا ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا جبکہ پرانے بازار اور تقریباً ساڑھے پانچ کلو میٹر سڑک ملحقہ شہر کے علاقے کی ثقافتی اثاثے کو محفوظ رکھے گا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جون 2023 ء میں پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد رگھوناتھ بازار، جین بازار، کنک منڈی، موتی بازار ایک سمارٹ تجارتی مرکز کے طور پر ابھریں گے اور موجودہ کاروباروں کو اِقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کنال روڈ سے تالاب تلو چوک تک 20کروڑ روپے کی لاگت سے ایک او رسٹریٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو شہری ڈیزائن کے عمل ، شہر اِنتظام ، موبائلٹی اور مقامی اِقتصادی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مربوط نقطہ نظر کے ساتھ مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت کی طرف سے سے گذشتہ دو برسوں میں بڑی ریونیو اِصلاحات متعارف کی گئیں۔’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی ‘ جیسے اقدامات اور 1,553 پٹوار خانوں کو اِدارہ جاتی بنانے عام شہریوں کو بااِختیار بنایا ہے ۔ ڈیجیٹائزیشن اور لینڈ پاس بُک سے زمینی تنازعات کافی حد تک کم ہوں گے اور فراڈ لین دین کو روکنا آسان ہو جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آج جو زمین کی پاس بُک تقسیم کی گئی ہیں وہ دُرست دستاویزات ہیں اور اِس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے زمین کے مالکان کو دی گئی پاس بُک میں ایک منفرد نمبر اور کیو آر کوڈ کا اِنتظام کیا گیا ہے ۔تمام 20اَضلاع میں زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام جاری ہے اور 6,912 دیہاتوں میں سے 3,049 دیہاتوں میں ڈیجٹیلائزیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے یعنی تقریباً44.11 فیصد دیہاتوں کے زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔اُنہوں نے مختلف حلقوں کی طرف سے پیش کئے گئے متعدد مسائل کا ذِکر کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باہو فورٹ روڈ کی خستہ حالی کے مسئلہ کا جائزہ لیں اور جلد اَز جلد ضروری کارروائی کریں تاکہ مقامی لوگوں اور عقیدت مندوں کو مشکلات اورپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اُنہوں نے باولے والی ماتا کے اَنٹری گیٹ اور اپروچ روڈ اور ہر کی پوڑی کے اپروچ روڈ کے متعلقہ کام کو سرعت سے اَنجام دینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اِنجینئروں اور پروجیکٹ مینجروں پر زو ردیا کہ وہ پروجیکٹ کی حکمت عملی بنائیں جو سادہ ، حقیقت پسندانہ او رمفید ہوں ۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے بارے میں ہمارا بنیادی مقصد عوامی خدمات او رشہری بنیادی دھانچے کو مؤثر بنانا ہونا چاہیے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ جموںوکمشی رکے تمام اِستفادہ کنند گان کو پی ایم کسان کے تحت اَگلی قسط کی تقسیم کے طریقہ کار کو مکمل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر سے اِفتتاح کئے گئے پروجیکٹوں میں 3.32 کروڑ روپے کی لاگت سے فیکیڈ لائٹنگ ایلومنیشن مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس ، جموں شہر میں متعدد مقامات پر ڈیجیٹل ایڈ پینلز جس کی لاگت 3.48 کروڑ روپے ہے اور جموں شہر کے متعدد مقامات پر 4.95 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیٹک ایڈ پینلزشامل ہیں۔جن پروجیکٹوں کے لئے آج سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں مبارک منڈی سے رگھو ناتھ بازار تک پکے ڈنگہ ، موتی بازار وغیرہ ( 5.50 کلومیٹر طویل ہیر ٹیج ٹریل) 16.18کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل سٹریٹ ڈیولپمنٹ ، مکمل سٹریٹ ڈیولپمنٹ کنال روڈ ۔ تالاب تلو جس کی لاگت 20.21 کروڑ روپے ہے ، رنبیر کنال کے لئے بلیو گرین پروجیکٹ ، بی ایس ایف پالورا سے پون آئس کریم ( مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم ) تک 20.17کروڑ روپے کی لاگت اور توی کنال زون 1کے لئے گورکھا نگر سے ریلو ے سٹیشن تک 17.83 کروڑ روپے کی لاگت سے بلیو گرین پروجیکٹ شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے پارک کی ترقی اور 1.11کروڑ روپے کی لاگت سے پریم نگر میں وومن ووکیشنل سینٹر کی تزئین و آرائش کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ چنی ہمت میں 3.86کروڑ روپے کی لاگت سے اِنڈور جِم او رپاک کی ترقی ، مبارک منڈی میں 3.28 کروڑ روپے کی لاگت سے لائبریری کم کیفے ٹیریا ، 3.35 کرو ڑروپے کی لاگت سے سدھر اپُل کی لائٹنگ ، عمودی باغ مرحلہ دوم کی لاگت سے 1.09 کروڑ روپے ، جموں میں زمین کی تزئین و آرائش اور گرین سپیس کی ترقی پر 6.62کروڑ روپے اور کالا مرکز میں آر کائیوز ریپوز ٹری پروجیکٹ پر 7.50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد ترقیاتی کاموں کو تیزی سے عملایا جارہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایل جی کی زیر قیادت جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے تحت جموںوکشمیر کی بے مثال ترقی پر ملک بھر میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پررُکن پارلیمنٹ جُگل کشور شرما نے جموں کے لوگوں کو مبارک باد دی ۔اُنہوں نے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی مزید ستائش کی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ منصوبے جو دانستہ طور پر کئی دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھے اَب روز روشن کی طرح نظر آرہے ہیں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ یہ موقعہ جموںوکشمیر کی تبدیلی کے بدلتے ہوئے منظر نامے کی نمائندگی کرتا ہے ۔ اُنہوں نے لوگوں پر زو ردیا کہ وہ اَپنے آدھار او رموبائل نمبر کو اَپنے زمینی ریکارڈ سے جوڑیں تاکہ شفاف حکمرانی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیر ج گپتا نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں اِفتتاحی پروجیکٹوں جن کا سنگ بنیاد رکھا تھا کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم آنے والے وقت میں ایک تبدیل شدہ او رجمالیاتی طور پر دِلکش ترقی یافتہ جموں شہر دیکھیں گے۔کمشنر سیکرٹری ریونیو محکمہ وِجے بدھوری نے کہا کہ آج تقریباً 100 لینڈ پاس بُک لوگوں کو سونپے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قانونی دستاویز ہے جو عدالت میں قابل قبول ہے جس میں کیو آر کوڈ ہے ۔ اُنہوں نے ’’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی ‘‘ مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔جے ایس سی ایل او رکمشنر جے ایم سی کے سی اِی او راہل یادو نے پروجیکٹوں کی ایک مختصر تفصیل اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس موقعہ پر صدر بی جے پی جموں وکشمیر رویندر رینہ ، ڈپٹی میئر جموں محترمہ پورنیما شرما کے علاوہ جے ایم سی کے کارپوریٹروں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ اور مالیاتی کمشنر ریونیو شالین کابرا، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا ، سول اِنتظامیہ او رپولیس کے اعلیٰ اَفسران کے علاوہ سینکڑوں شہری بھی موجو دتھے۔










