سیاحتی مقامات پر برفباری سے سیاحوں نے خوب مزے کئے
سرینگر/// جمعہ کے روز ہوئی برفباری پر خوشی اور مسرت کااظہار کرتے ہوئے یہاں آنے والے سیاحوں نے کہا کہ آج ہوئی برفباری دیکھنے سے ان کا کشمیر آنے کا مقصد پورا ہوا ہے۔سیاحوں نے برفباری دیکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر سیاحوں کیلئے بلکل محفوظ جگہ ہیں اور ہم ملک و بیرون ملک لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر آکر قدرتی حسن کا نظارہ کریں ۔ سیاحو ں میں شامل گجرات کے ایک شخص پرمود کمار نامی سیلانی نے کہا کہ ہم گذشتہ تین روز سے یہاں پر ہیں ہم نے برفباری کا مشاہدہ کیا جو کہ ہمارے لئے ایک بہترین تجربہ رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت ہی مہمان نواز اور انسان دوست ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق آف انڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ہوئی بھاری برفباری کی وجہ سے جہاں اہل وادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں پر یہاں آئے ہوئے ملکی و غیر ملکی سیلانوں نے اس غیر متوقع برفباری کو دیکھ کر خوشی اور مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہی نہیں تھی کہ اس ماہ انہیں کشمیر میں اس قدر دیکھنے کو ملے گی ۔ سیاحوں نے برفباری کا خوب لطف اُٹھاتے ہوئے کہاکہ ان کا برسوں کا خواب پورا ہو اہے ۔ سرینگر کے بلواڑ روڑ پر برفباری کا لطف اُٹھاتے ہوئے مردوخواتین غیر ریاستی سیلانیوں نے کہا کہ کشمیر سیاحوں کیلئے بلکل محفوظ جگہ ہیں ۔ سیاحو ں میں شامل گجرات کے ایک شخص پرمود کمار نامی سیلانی نے کہا کہ کشمیر سچ میں جنت سے کم نہیں ہے اور ہم نے برفباری کامشاہدہ کرتے ہوئے اس کو محسوس کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت ہی مہمان نواز اور انسان دوست ہیں ۔










