عالمی برادری سے ڈیجیٹل صلاحیتو ں کو مضبوط بنانے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل

عالمی برادری سے ڈیجیٹل صلاحیتو ں کو مضبوط بنانے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل

دنیا بھر کے ڈیجیٹل تخلیق کارو ں کو یکم مئی تا 4مئی ہونے والی سمٹ میں شرکت کی دعوت ،جے شنکراور فڈنویس پیش پیش

نئی دہلی: ہندوستان نے آج عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل ڈومین میں تخلیقی صلاحیتوںکو مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کے مواد کی تخلیق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آئے ۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، اطلاعات، نشریات، ریلوے ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے یہاں سو سے زائد ممالک کے سفیروں، ہائی کمیشنرز اور سفارتی نمائندوں کی موجودگی میں دنیا بھر کے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو اس پہل سے جڑنے کی اپیل کی اور ممبئی میں یکم مئی سے چار مئی تک ہونے والے پہلے عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 میں مدعو کیا، جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جس طرح ترقی اور وراثت دونوں پر زور دیتے ہیں، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں ثقافتی شناخت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر عالمی سطح کے مواد کی تخلیق کی جائے تو اس کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہوگا، صارفین ملیں گے ۔ یہ ٹیکنالوجی کی جمہوریت اور معاشرے میں اس کی توسیع ہوگی۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ویوز میڈیا اور تفریحی صنعت کے لیے بحث، تعاون اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔مرکزی وزیر مسٹرویشنو نے کہا، “تخلیق اور تفریح کی دنیا ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے بدل رہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا اندازہ لگایا تھا اور اسی لیے گزشتہ سال تخلیق کاروں کے ایوارڈز کا اہتمام کیا گیا تھا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ممبئی کی ‘ویوز سمٹ’ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت “بات چیت، اختراعات اور اسٹریٹجک اتحاد کو دیکھ کر بہت پرجوش ہے “۔مسٹر فڑنویس نے کہا، “ہم ممبئی میں ویوز سمٹ کی میزبانی کریں گے ۔ وہ شہر جو کبھی نہیں سوتا۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس تقریباً 60 اوٹی ٹی پلیٹ فارم ہیں، جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور برطانیہ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا جیسی ترقی یافتہ مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہیں۔