سیکرٹری آر ڈی ڈی نے جے کے دیہی روزی روٹی مشن کے کام کاج کا جائیزہ لیا

اختراعی ، اقتصادی طور پر قابل عمل ترقیاتی منصوبوں کی وکالت کی

جموں//محکمہ دیہی ترقی ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جدید اور معاشی طور پر قابل عمل ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعے نہ صرف محکمے کے اندر بلکہ دیگر محکموں کے ساتھ بھی اثر اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ جموں و کشمیر دیہی روزی روٹی مشن کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ ( این آر ای جی اے ) اور راشٹریہ گرام سوراج ابھیان ( آر جی ایس اے ) کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ایم جی نریگا کنور جنس کے ساتھ کاشتکاری کی سرگرمیوں سے متعلق ایس ایچ جیز کیلئے شیڈز کی تعمیر اور آر جی ایس اے کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے امکانات پر زور دیا ۔ ڈاکٹر شاہد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی ہم آہنگی کی کوششیں خواتین کی مالی حیثیت میں نمایاں اضافہ کریں گی اور انہیں ٹھوس طریقے سے بااختیار بنائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ امید ایک مثالی اور کامیاب پروگرام ہے جو فخر کی بات ہے کیونکہ اس کی کامیابیوں کو وزیر اعظم کی طرف سے تسلیم کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے دوران سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین کے بینک لنکیج ، بینک سکھی ، بینک مترا ، لکھ پتی دیدیوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل کرنے ، جموں و کشمیر کو ایک مشکل علاقہ قرار دینے ، آر بی آئی کے قواعد و ضوابط کو بینکنگ کے فوائد فراہم کرنے کیلئے ان کی تعداد پر غور کیا گیا ۔ سیلف ہیلپ گروپس کیلئے خواتین کی شمولیت ، جموں اور سرینگر میں ایس ایچ جیز کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی آسانی سے مارکیٹنگ تک رسائی کیلئے گوداموں کا قیام اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سی ای او آئی ڈبلیو ایم پی ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔